میرا فوکس اسکرپٹ اور کردار ہوتا ہے، ثانیہ سعید

Published on August 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

لاہور (یواین پی) سنیئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئی راہیں کھول دیں، اچھے نتائج کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔ فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ہر بار کچھ ہٹ کر ہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ جس کے لیے میرا فوکس اسکرپٹ اور کردار ہوتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ثانیہ سعید نے یونی ویژن نیوز سے کہا کہ ہمارے دور میں پروڈیوسر سمیت پوری ٹیم پروجیکٹ کو معیاری بنانے کے لیے محنت کرتے کئی دنوں تک ریہرسلز ہوتیں۔ اب تو ہر کام افراتفری میں کیا جا رہا ہے۔ ایکٹر، ڈائریکٹر سمیت سبھی بزنس کر رہے ہیں۔ بزنس کرنا کوئی جرم نہیں مگر اس کے لیے معیار کو نظر انداز کرنا درست نہیں۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد ہی نہیں ہوتی مگر فنکار کی ہوتی ہے۔ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان پھر کچھ اور ہیں۔ آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے۔ بس ہمیں ذرا پلاننگ اور حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہماری فلمیں پاکستان سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہوسکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes