السکینہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سکول داخلہ آگہی مہم ک ے سلسلہ میں واک

Published on April 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

edu
جھنگ(یواین این پاکستان)تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے میں اصلاح پیدا کی جا سکتی ہے ۔اسی سلسلے میں مقامی این جی او السکینہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سکول داخلہ آگہی مہم لے کیے ایک واک کی گئی واک کے شرکاء نے تعلیم کے فروغ کے پلے کا رڈز اُٹھا رکھے تھے واک کی سر پرستی پرنسپل گورنمنٹ بوائز سکول موضع پیر والا مہدی حسن،ڈی ڈی آئی بیسک ایجوکیشن یاسر،دستگیر،صدر السکینہ ویلفیئر سوسائٹی مس رخسانہ،الیاس مغل،محمد فیاض اور امیر حسین مغل نے کی۔یہ واک موضع پیروالا سے لیکر سعید آباد تک کی گئی اس واک میں سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے شہباز خان اور اُنکے دیگر ساتھیوں نے بھی حصہ لیا۔واک میں سماجی رہنماؤں اور ہر مکتبہ فکر کے کثیر افراد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme