ایبٹ آباد،ظالم درندوں نے سترہ سالہ لڑکی کو گاڑی میں رکھ کرآگ لگادی

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

AB1
ایبٹ آباد(یو این پی)ظالم درندوں نے سترہ سالہ لڑکی کو گاڑی میں رکھ کرآگ لگادی ۔ لڑکی تین گاڑیوں سمیت جل کر کوئلہ بن گئی۔اس ضمن میں تھانہ ڈونگاگلی کی حدود میں واقع گاؤں مکول پائیں کے رہائشی ڈرائیور محمد زبیر ولد گل داد خان نے پولیس اوربعدازاں ڈی ایچ کیوہسپتال میں صحافیوں کو بتایاکہ وہ اور علاقے کے دیگر ڈرائیور رات کے وقت اپنی گاڑیاں گلی والی مسجد مکول پائیں کے قریب کھڑی کرکے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔ جمعہ کی شب دوبجے گاؤ ں اچانک شور مچ گیا۔ جب موقع پر جاکردیکھا تو ڈرائیورنصیر اور مصطفی کے سوزوکی کیری جل کر مکمل طور پر تباہ ہوچکے تھے۔ جبکہ میری سوزوکی پک اپ نمبرآرآئی ایس-2061 ان کے گاڑیوں کے قریب کھڑی تھی۔ جسے آتشزدگی کے دوران جزوی نقصان پہنچا۔ آتشزدگی اور لڑکی کی نعش کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ڈی ایس پی گلیات سرکل جمیل الرحمن بمع نفری موقع پر پہنچ گئے۔ اور نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا۔ بعدازاں پولیس کی تفتیش کے دوران لڑکی کی شناخت عنبرین دخترریاست عمرسترہ سال کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes