توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ہی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی طاہر اقبال چودھری

Published on May 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments

V2
وہاڑی(یواین پی)ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے ایم پی اے محمد نعیم اختر خان بھابھہ کے ہمراہ موضع امی پور کی آبادی میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ہی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی اپوزیشن ملکی ترقی کے سفر کو تعطل کا شکار کرنے کے لیے احتجاجی سیاست کر رہی ہے جس سے پیدا ہونے والا سیاسی اور معاشی عدم استحکام ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کاپہیہ جس تیزی سے چل نکلا اس سے پاکستان کے ایشین ٹائیگر بننے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں گوادر بندرگاہ،اقتصادی راہداری، تھر میں کوئلے سے فائدہ حاصل کرنے اور پنجاب میں معدنیات سے استفادہ کرنے کے منصوبے، بجلی کی کمی دور کرنے کے لیے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر تیز رفتار پیشرفت کا فائدہ تو بالآخر عوام کو ہی پہنچنا ہے یہ منصوبے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو تیز کر کے عوام پر خوشحالی کے دروازے کھولنے، غربت ، بے روزگاری ختم کرنے اور ملک و قوم پر قرضوں کا بوجھ اتارنے کی کلید ہیں لیکن اپوزیشن کو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھا رہی اپوزیشن اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے تعصب کی عینک لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے جا رہی ہے لیکن اپوزیشن باشعور عوام کو گمراہ کرنے میں ناکام ہو گی اور عوام اپنی ترقی و خوشحالی کی راہ میں آنے والی ہر روکاوٹ کو روندڈالیں ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک عوام کو سبز باغ دکھانے والی سیاسی جماعتوں کو مسلم لیگ کی عملی اور عوام دوست سیاست کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے اس لیے دھرنوں، احتجاج اور کیچڑ اچھالنے کی سیاست کر کے عوام کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن میڈیا نے عوام کو جو شعور دیا ہے عوام اب اقتدار کے بھوکے سیاستدانوں سے گمراہ نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ جب عوام کے لیے پھل کھانے کا وقت قریب آرہا ہے تو ناکام سیاستدان افراتفری کی کیفیت پیداکرنے جا رہے ہیں لیکن عوام اپنے ووٹ کی طاقت ضائع نہ ہونے دیں اور سازشوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اس موقع پر طاہر اقبال چودھری ، ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ نے سجاد خان کھچی ،مہر مصطفی سیال اورمیاں عرفان اقبال بورانہ کے ہمراہ بٹن دبا کر بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes