شکا گو کے شہید ہونے والے مزدوروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے عالمی یومِ مزدور جھنگ میں بھی منایا گیا

Published on May 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

shaf
جھنگ( شفقت سیال)شکا گو کے شہید ہونے والے مزدوروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے عالمی یومِ مزدور جھنگ میں بھی منایا گیا اس حوالے سے دنیا بھر کے مزدوروں کو اہنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی تحریک دینے والے شکا گو کے شہید مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس سلسلہ میں لیبر قومی موؤمنٹ کے زیر اہتمام پاور لومزورکروں اور بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں نے اپنے اپنے سیکٹروں سے اپنے اپنے صدور کی قیادت میں ریلیاں نکالیں جو شہر کے معروف ایوب چوک پر اکٹھی ہو گئیں جہاں سے لیبر قومی موؤمنٹ کے ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد کی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے باہر پہنچے جہاں پر انہوں نے مظاہرہ کیا اور قائدین نے شرکاء سے خطاب کیا مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر دور میں مزدور کو اُسکے حقوق دینے سے حکمرانوں نے گریز کیا مقررین نے کہا کہ مزدوروں کو خواہ وہ پاور لومز کے کسی شعبہ میں کام کرتے ہوں یا بھٹہ خشت پر کام کرنے والے ہوں اُن کے بنیادی حقوق سوشل سیکورٹی کارڈ اور ای،او ،بی،آئی کارڈ سے بار بار مطالبات کرنے کے باوجود محروم رکھا ہوا ہے یہاں تک کہ مزدوروں کو ہیلتھ اینڈسیفٹی کی سہولت بھی میسر نہ ہے اور2016 ؁ء کے بجٹ میں انکی تنخواہوں میں100فیصد اضافہ کیا جائے ورنہ ہم اپنے جائزحقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے خطاب کرنے والوں میں لیبر قومی موؤمنٹ کے ضلعی صدر چوہدری تنویر احمد،صدر جھنگ سٹی سیکٹر رانا زاہد، صدر آدھیوال سیکٹرانور علی انصاری، صدر سیکٹر چنیوٹ موڑ نور احمد خان بلوچ،لیبر قومی موؤمنٹ کے جنرل سیکرٹری محمد اکبر، بھٹہ خشت مزدور ایسوسی ایشن کے صدرشوکت علی،شعبہ خواتین کی صدر رانی بی بی اور شوگر ملز کی مزدور یونین کے عہدیداررانا ذوالفقار علی شامل تھے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بینرز ،جھنڈے اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes