وزیر اعظم نے ماہ رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی

Published on May 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکام کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کو ملک میں بجلی کے جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جبکہ اس دوران رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme