شعر پڑھ کر اور مائیک گرا کر سچائی کو نہیں بدلا جاسکتا،علیم خان

Published on May 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

03
میں بتا دوں گا میرے پاس کتنے فلیٹس ہیں ، شہباز شریف بتائیں ان کے پاس کتنی کمپنیاں ہیں
حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ بیرون ملک بنائے جانے والے اثاثوں کا حساب دیں ،جہانگیر ترین
قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں بالاتر رکھنا ہے اور اس کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ، علی زیدی، میڈیا سے گفتگو
لاہور (یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ شعر پڑھ کر اور مائیک گرا کر سچائی کو نہیں بدلا جاسکتا ، میاں شہباز شریف بتا دیں کہ ان کے پاس کتنے فلیٹس ہیں میں بھی بتا دوں گا کہ میرے پاس کتنے فلیٹس ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خطاب کے دوران مائیک گرا کر اور حبیب جالب کے شعر پڑھ کر سچائی کو نہیں بدلا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا جا رہا ہے کہ میرے پاس کتنے اثاثے اور کتنے فلیٹس ہیں ، میں اس کا اعلان کر دوں گا اور شہباز شریف کو بھی بتانا ہوگا کہ ان کے پاس کتنی کمپنیاں ہوں ، علی زیدی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں بالاتر رکھنا ہے اور اس کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی ، پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر الزامات لگانے والوں کو میں بتا دوں کہ میں نے اپنے تمام اثاثے الیکشن سے قبل ظاہر کر دیئے تھے ، میں نے بتا دیا ہے کہ میرے پاس اور میرے بچوں کے پاس کتنے اثاثے ہیں اور کس کے نام پر ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ بیرون ملک بنائے جانے والے اثاثوں کا حساب دیں اور اس کے گوشوارے عوام کے سامنے پیش کریں ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو ان کا حساب دینا ہوگا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题