فلم’’ہوٹل‘‘ بنانے کا مقصد صرف اپنی فلم انڈسری کوڈوبنے سے بچانا ہے، رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان

Published on January 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

\"KHALID
لاہور (یو این پی) اگر ایک اچھی کہانی سے ہمارے میڈیا میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے تو ہماری کوشش ہو گی کہ اس طرح کی یا دوسرے موضوعات پرباآسانی فلمیں بنائی جائیں اور اپنی عوام کو ایک اچھی کہانی کی صورت میں فلم کے روپ میں ڈھال کرعوام کے افسردہ چہروں پر خوشی لانے میں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ بات ’’ہوٹل‘‘ فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان نے فون پر بات چیت میں کہی انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم اس طرح کی مزیدفلمیں بناتے رہیں گے،ابھی بھی ہمارے پاس اچھی اسٹوری لائن موجود ہے، ہم اسی اسٹوری پراپنی اگلی فلم بنانے جا رہے ہیں جس کی انشا اللہ مارچ میں شوٹنگ شروع کر دی جائے گی اور اس سلسلے میں ہم آڈیشن لینا شروع کر چکے ہیں،میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ یہ فلم تین ممالک کے فنکاروں پر مشتمل ہے، انہوں نے بتایا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب تک ہماری فلم انڈسٹری میں پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے رائٹر و ڈائریکٹر سمیت پوری ٹیم موجود نہیں ہوگی تو ہم ترقی نہیں کر سکتے،اس کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم ہمارے پاس فلم بنانے کی صلاحیت کے ساتھ معلومات بھی توہو جس سے ہم دوسرے ممالک کی طرح فلم بنا کر دنیا میں پیش کر سکیں اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں، ’’ہوٹل‘‘ فلم کے آنے سے فنکاراور ان سے وابستہ انڈسٹری کے لوگ نیا چینج سمجھ رہے ہیں اور انکی نظر میں یہ بدلاؤ پہلے ہی آجانا چاہیے تھاورنہ ہماری فلم انڈسٹری اتنی زبوں حالی کا شکار نہ ہوتی،’’ہوٹل‘‘ کو مکمل کرنے کا مقصد صرف اپنی فلم انڈسری کوڈوبنے سے بچانا ہے، اس لیے انہوں نے اسے علمی جامہ پہنانے کے لیے فیلڈ میں آئے ہیں،فلم اسٹار میرا جی نے اس فلم کے سلسلے میں بڑاتعاون کیا اور وہ اس کی پروجیکشن کے سلسلے میں ہمارے ساتھ میٹنگز بھی کر رہی ہیں،فلم انشا اللہ مارچ تک سینماؤں کی زینت بنے گی، ہمیں یقین ہے کہ ہماری عوام میرا جی کوفلم میں دیکھنے کے بعد اپنے تاثرات مثبت انداز میں دے گی،انہوں نے مزید بتایاکہ ہمای ٹیم کاارادہ فلم کوپاکستان سمیت بھارت، امریکہ، متحدہ عرب عمارات اور دیگر ریاستوں میں ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم اس فلم کو بین الاقوامی فیسٹول میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں،جس طرح سے پاکستان اور بیرون ممالک کے اخبارات میں’’ہوٹل‘‘ کی پروموشن کی گئی وہ قابل تعریف ہے اور اس سلسلے میں تمام صحافی حضرات کاشکریہ ادا کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہ شکر ادا کرتی ہیں رب ذوالجلال کا کہ الحمدوللہ ہمارے فرسٹ لک کو سوشل میڈیا، نیوزپیپر اور ویب سائٹس پر جس طرح سے پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا سے پذیرائی ملی ہے اس کے لیے میں اورہماری’’ہوٹل‘‘ ٹیم خصوصی طور سے شکر گزار ہے، واضح رہے کہ خالد حسن خان نے ھالی ووڈ سے باقاعدہ اسکرپٹ رائٹنگ اور ڈائریکشن کی ڈگری لی ہے اور وہ بین الاقوامی ٹی وی چینلز کے لیے کئی پروگرام اور ڈاکو مینٹریزبھی بنا چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes