محمد آصف کو اپنی قومی ٹیم میں واپسی غیر یقینی نظر آنے لگی

Published on March 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

3
کراچی: (یوا ین پی)پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف کو اپنی قومی ٹیم میں واپسی غیر یقینی نظر آنے لگی ہے۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کے لئے سبق ہے، پی سی بی کو اس حوالے سے قانون سازی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کیے کی سزا کاٹ چکے ہیں جس کے بعد کم بیک کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ سلیکٹرز ہی کریں گے۔ کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا کہنے والوں کے منہ بند نہیں کر سکتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog