فیصل آباد: کوہ نور فلیٹس گرانے کا فیصلہ ملتوی، دوبارہ سروے ہو گا

Published on May 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 675)      No Comments

555
لاہور (یو این پی) فیصل آباد میں کوہ نور فلیٹس گرانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا۔ لاہور میں حمزہ شہباز کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں انجینئرز کی نئی کمیٹی بنا دی گئی جو دوبارہ سروے کرے گی جس سے 500 سے زائد خاندانوں کے بے گھر ہونے کا خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا۔ پیر کے روز کونوہ فلیٹس گرانے کے انتظامی فیصلے کے خلاف مکینوں نے جڑانوالہ روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا جس پر لاہور میں حمزہ شہباز کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ایم این اے میاں عبدالمنان ، ایم پی اے فقیر حسین ڈوگر، ڈی سی او فیصل آباد سلمان غنی ، سیکرٹری لیبر، چیرمین یونین کونسل 57 رانا اسرار اور متاثرہ مکینوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں خطرناک قرار دئیے گئے 512 فلیٹوں کو گرانے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے نیا سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیونیکشن اینڈ ورکس کے زیر اہتمام قائم کی گئی کمیٹی کل سے اپنے کام کا آغاز کرے گی جس میں انجینئرز کی حتمی رپورٹ کے بعد فلیٹوں اور مکینوں کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog