کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل مافیا نے جعلی امتحانی مرکز بنا ڈالا

Published on May 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

07
کراچی(یو این پی) انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نقل کے بعد جعلی امتحانی مرکز بھی سامنے آ گیا۔ پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں طالبات کے امتحانی مرکز میں نقل کی اطلاع پر چیئرمین انٹر بورڈ کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران طالبات کے امتحانی مرکز سے دوسرے مراکز کے سینکڑوں طلباء کی کاپیاں برآمد کر لی گئیں۔چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ واقعے میں جو بھی شخص ملوث ہوا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ امتحانی مرکز سے خود کو سرکاری کالج کا ملازم بتانے والے ایک مشکوک شخص کو پکڑا بھی گیا ہے۔ ڈائریکٹر کالجز نے مشکوک شخص سے تفصیلات لے کر اسے فوری طور پر ڈائریکٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔سالانہ امتحانات شروع ہوتے ہی نقل مافیا کی سرگرمیاں بھی شروع ہو جاتی ہیں۔ سینٹر سپرینٹینڈنٹ کی سربراہی میں ایسے واقعات پیش آنا تشویش ناک ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ وزیر تعلیم اور صوبے کے کپتان کب اس طرح کے واقعات کا نوٹس لیں گے۔
 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题