اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف میں بارش سے موسم خوشگوار ،گرمی کا زور ٹو ٹ گیا

Published on July 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ہزارہ ، اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، سبی، میرپورخاص ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔گزشتہ روزسب سے زیادہ بارش نورپورتھل میں اڑسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد انتیس، ڈی آئی خان انیس گوجرانوالہ سولہ، سیالکوٹ چودہ اور نگرپارکرمیں سات ملی میٹر بارش ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes