عمران خان کا کریکٹر ڈھیلا،خواتین کی عزت محفوظ نہیں ،تحریک انصاف چھوڑ رہی ہوں ،عائشہ گلا لئی کا اعلان

Published on August 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments


پارٹی چیئرمین کی حرکتیں ٹھیک نہیں ،مغربی کلچر لایا جا رہا ہے،یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے،ہم غیرت مند پختون ہیں ،دو نمبر لوگ بھی پٹھان بنے ہوئے ہیں، عائشہ ،ہمارے لئے عزت اور غیرت سے بڑھ کرکچھ نہیں ،میں نے کافی برداشت کیا
مسلم لیگ(ن) میں شامل نہیں ہو رہی،نواز شریف جیسا بھی ہے کم از کم خواتین اور ماؤں بہنوں کی عزت جانتا ہے
نواز شریف کو اقامے پر نا اہل ہو سکتے ہیں تو اخلاقی بد عنوان شخص پر بھی آرٹیکل62,63لگنا چاہیے
عمران کے ارد گر د کے لوگ بھی ملے ہوئے ہیں ،ہم نے پرویز خٹک کی کرپشن بھی اٹھائی اسے مسترد کر دیا
عمران خان کرپشن کے ثبوت ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں ،عمران کیلئے جہازوں اور پیسوں کی بڑی اہمیت ہے
تحریک انصاف ویسی نہیں جو لوگوں کو دکھائی جا رہی ہے،(آج) اہم پریس کانفرنس کروں گی
قومی اسمبلی کی نشست عوام کی امانت ہے اسے نہیں چھوڑ رہی ،رکن قومی اسمبلی کی ذرائع ابلاغ سے گفتگو
اسلام آباد(یو این پی ) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان پر سنگیں الزام عائد کئے ہیں جن میں کہا ہے کہ عمران خان کا کریکٹر ٹھیک ہے جس کی وجہ سے خواتین کی عزت محفوظ نہیں ،پارٹی چیئرمین کی حرکتیں ٹھیک نہیں ،مغربی کلچر لایا جا رہا ہے،یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے،ہم غیرت مند پختون ہیں ،دو نمبر لوگ بھی پٹھان بنے ہوئے ہیں،مسلم لیگ(ن) میں شامل نہیں ہو رہی،نواز شریف جیسا بھی ہے کم از کم خواتین اور ماؤں بہنوں کی عزت جانتا ہے، ،نواز شریف کو اقامے پر نا اہل ہو سکتے ہیں تو اخلاقی بد عنوان شخص پر بھی آرٹیکل62,63لگنا چاہیے،عمران کے ارد گر د کے لوگ بھی ملے ہوئے ہیں ،ہم نے پرویز خٹک کی کرپشن بھی اٹھائی اسے مسترد کر دیا،عمران خان کرپشن کے ثبوت رد کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں ، (آج) اہم پریس کانفرنس کروں گی۔ منگل کو پارٹی چھوڑنے کا اعلان سب سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیاجسے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے جعلی قرار دیا اور کہا کہ عائشہ کا ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ ان کا بھائی استعمال کرتا ہے ۔عائشہ نے پارٹی نہیں چھوڑی اور یہ خبر بے بنیاد ہے ۔بعد میں فاٹا سے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے ذرائع ابلاغ پر آ کر پارٹی چھوڑنے کی تصدیق کی ۔انھوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے، تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں ہے، پارٹی ورکرز احتجاج کرتے رہے مگر کسی نے نہ سنی۔عائشہ گلالئی نے الزام لگایا کہ پارٹی چیئرمین کی وجہ سے ہماری مائیں اور بہنیں محفوظ نہیں ،ان کی حرکتیں ٹھیک نہیں،یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسی پارٹی وہ دنیا کو دکھاتے ہیں پی ٹی آئی ویسی نہیں۔عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63،62 کا اطلاق اخلاقی طور پر کرپٹ انسان پر بھی ہوتا ہے،پارٹی ورکرز کافی عرصے سے کرپشن سمیت مختلف ایشوز پر احتجاج کرتے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عائشہ ،ہمارے لئے عزت اور غیرت سے بڑھ کرکچھ نہیں ،میں نے کافی برداشت کیا ہے ۔یہ سچ ہے کہ خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ،مغربی کلچر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔میں ن لیگ میں شامل نہیں ہو رہی ۔نواز شریف ہے خاندانی انسان ہے کم از کم خواتین کی عزت کو سمجھتا ہے ،ماؤں بہنوں کی عزت کرتا ہے ،ہماری پارٹ میں تو کو ئی اخلاقی قدریں نہیں ،عمران خان چیئرمین ہیں ۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کواگر اقامہ پر ناہل کیا جا سکتا ہے تو اخلاقی کرپٹ انسان پر بھی 62,63لگنا چاہیے۔لڑکیوں کی تذلیل کی جاتی ہے ۔عمران خان کے گرد کے لوگ بھی ٹھیک نہیں ہیں ۔پٹھان ایسے نہیں ہوتے۔چیئرمین دو نمبر پٹھان ہیں ۔میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا۔پارٹی کی خواتین کے ساتھ ہوا ہے ۔ہم نے کرپشن کے ثبوت دئیے عمران خان ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔اس پارٹی میں چھوٹے ورکر اور خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے۔میں کل عمران خان سے 3گھنٹے ملاقات میں تمام معاملات اٹھائے۔ خواتین کے بارے میں اور پرویز خٹک کی کرپشن کی بات کی۔عمران خان نے ساری باتیں مسترد کر دیں ۔عاطف خان،علی امین گنڈہ پور اور دیگر بھی تھے سب پرویز خٹک کی کرپشن کی بات کرتے ہیں ،عمران کسی کی سن نہیں رہے ۔کل تفصیلی پریس کانفرنس کروں گی سب کچھ بتاؤں گی۔میں نے پارٹی خواتین کی وجہ سے چھوڑی ہے۔ناز بلوچ گئی،جاوید ہاشمی ،سیف اللہ نیازی ناراض ہیں ،کرپشن ہے ۔اس کا کریکٹر ڈھیلا ہے ۔دوسرے بھی اس کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔عمران کیلئے جہازوں اور پیسوں کی بڑی اہمیت ہے۔ بعد میں فواد چوھری نے کہا کہ پتا نہیں عائشہ گلالئی کو پارٹی سے کیا شکوہ ہے،معلوم کریں گے کہ پارٹی چھوڑنے کی کیا وجوہات ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题