اپوزیشن کے ٹی او آرز کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے: اعتزاز احسن

Published on May 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

333
لاہور(یوا ین پی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈراعتراز احسن کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن کے ٹی اور آر کے خلاف پروپیگنڈا کیا جار ہے۔ صرف وزیر اعظم کو ہدف بنانے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ صرف وزیراعظم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اپوزیشن نے اپنے ٹی او آرز میں پانامہ لیکس کے دو سو تیس افراد کے خلاف یکساں احتساب کی تجویز دی لیکن سب سے پہلے وزیر اعظم کے خلاف احتساب ہوگا۔ اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کو رضا کارانہ طور پر احتساب کے لئے پیش کیا ہے، اس میں اب رونے کی کونسی بات ہے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ جس شخص کا احتساب ہو اور وہی شخص ضابطہ اخلاق مرتب کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme