ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس 4اگست کو منایا جائے گا

Published on August 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس 4اگست کو منایا جائے گااس موقع پر وطن عزیز میں امن و استحکام، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے جوانوں کو خرج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے پولیس فورس کی خدمات کے اعتراف میں فیصل آباد سمت ملک بھر میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔یوم شہدائے پولیس ہر سال 4 اگست کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد شہدائے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔یوم شہداء کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام اور دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy