پشاور میں معمولی تکرارپر فائرنگ، 2افراد ہلاک، 8زخمی

Published on November 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 524)      No Comments

15
پشاور (یو این پی)پشاور کے علاقے ریگی میں اینٹوں کے معاملے پر شروع ہونی والی تکرار پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،دو گروپوں میں اینٹوں کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔تنازع نے اتوار شدت اختیار کرلی اور تکرار کے دوران ایک گروپ کی جانب سے گوہر نامی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر مخالف گروپ نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme