اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر شہروں میں بارش‘ گرمی کی شدت کم ہو گئی

Published on May 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

5
اسلام آباد(یو این پی)ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہوائوں کے زیر اثر کئی شہروں میں پانی بھرے بادل برسے جس سے گرمی کا زور کم ہو گیا جبکہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رم جھم ہوئی تو شہر اقتدار میں رہنے والوں کے چہرے کھل اٹھے۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوتی رہی جس نے نظاروں کو ایک الگ ہی رنگ دے دیا۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بادل جم کر برسے جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کی جان میں جان آ گئی۔اٹک‘ لیہ‘ میانوالی اور شانگلہ کے شہری بھی بھیگے موسم سے لطف اٹھاتے رہے۔ لاہور میں شام کو گردآلود ہوا چلی اور آسمان پر بادل چھا گئے۔ مغربی ہوائوں کے باعث ملک کے بعض بالائی علاقوں میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کی امیدوں پر پھر پانی پھیر دیا اور آئندہ چند روز تک بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے تاہم شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود ر ہے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes