سعودی عرب میں اوقاتِ نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

Published on July 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

ریاض(یوا ین سعودی عرب میں نماز کے اوقات کے دوران کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دیدی گئی۔میڈیا کے مطابق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان نے ملک بھر کے تمام تجارتی مراکز کو کھلا اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقاتِ نماز کے دوران جاری رکھنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران صارفین کو انتظار کی زحمت اور رش سے بچانے کے لیے اوقات نماز کے دوران بھی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس حوالے سے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ نے مزید کہا کہ اوقات نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھنے کا اعلان خریداری کے تجربے، خریداروں اور گاہکوں کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اوقات نماز کے دوران کاروبار کی بندش کے خاتمے کا فیصلہ متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال اور معاونت کے بعد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 21 جون کو سعودی ارکان شوری عطا الثبیتی، ڈاکٹر فیصل الفاضل، ڈاکٹر لطیفہ الشعلان اور ڈاکٹر لطیفہ العبد الکریم نے اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھانے کی سفارش کی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog