بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے انسداد پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینا ہوگا جواد اکرم

Published on January 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

\"2\"
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے انسداد پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینا ہے تاکہ قوم کا ہر بچہ پولیو کی وجہ سے کسی بھی قسم کی معذوری کا شکار نہ ہو یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں 20جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلا س میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف گوہر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اشرف ،،ڈی او سوشل ویلفےئررائے اختراظہر ،ڈاکٹر جاوید خالد ، ڈاکٹر فیاض سلیم ، ڈاکٹر نعیم ملہی، ڈاکٹر غلام محی الدین ،ڈاکٹراحمد نواز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن رانا شاہد، اور ڈی ایس وی محمد اظہر بٹ شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ ہمیں اب پہلے سے زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسدادپولیو مہم کے دوران اپنی کوششوں کو مزید موثر بناکر سوفیصد بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پولیس کی مدد لی جائے تمام افسران اپنے ماتحت ملازمین کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے بارے سرٹییفیکٹ دینے کے پابند ہوں گے انہو ں نے کہا کہ علمائے کرام جمعۃ المبارک کے خطبوں میں پولیو ویکسین کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی ترغیب دیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ دریائی علاقوں ‘ بھٹہ خشت‘ خانہ بدوشوں ‘اور پختون آبادیوں میں خصوصی طور پرتوجہ دی جائے ۔اجلا س میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف گوہر نے بتایا کہ ضلع میں اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کےً5لاکھ13ہزار781بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے 1192ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں 1000ٹیمیں گھر گھر جاکر 101ٹیمیں سرکاری ہسپتالوں اور دسپنسریوں جبکہ91ٹیمیں بس ویگن اسٹینڈز، اسٹاپس ، ریلوے اسٹیشن پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دینگی ان کی مانیٹرنگ کے لیے ضلع تحصیل کے علاوہ زونل اور ایریا سپروائزر مقرر کئے گئے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقہ میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم نہ پہنچے یا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائے تو ٹال فری نمبر0800-12012پر مفت کال کے ذریعے اطلاع دیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes