معلومات فراہم نہ کرنے پر انفارمیشن کمشنر پنجاب مختار احمد علی نے مختلف افسران کو نوٹسز جاری کر دیے

Published on May 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 631)      No Comments

index
جھنگ(شفقت اللہ )معلومات فراہم نہ کرنے پر انفارمیشن کمشنر پنجاب مختار احمد علی نے مختلف افسران کو نوٹسز جاری کر دیے تفصیلات کے مطابق جھنگ کے مختلف شہریوں جن میں محمد منظور،محمد آصف اور فیصل منظور کی جانب سے ایکسین محکمہ ایریگیشن جھنگ،تحصیل میونسپل آفیسر اورایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کے قانون2013کے تحت معلومات کے حصول کیلئے درخواستیں ارسال کی تھیں ۔جس میں گذشتہ تین سالوں کے دوران ایری گیشن ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر آنیوالے اخراجات سمیت اس ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرنے والے سرکاری افسران ودیگر مہمانوں کی تفصیل اور ان سے کرایہ کی مد میں حاصل ہونیوالی آمدن بارے پوچھا گیا جبکہ دوسری درخواست میں ٹی ایم اے کی جانب سے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران شہر میں تجاوزات کیخلاف کیے گئے آپریشن کی تفصیلات،ان پر آنیوالے اخراجات سمیت آپریشن سے متعلق قوانین بارے معلومات مانگی گئی تھیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جون سے دسمبر2015تک ہو نیوالے گائنی کے آپریشنز کی تعداد پوچھی گئی تھی۔14روز کے اندر جواب موصول نہ ہونے پر پنجاب انفارمیشن کمیشن کو شکایت ارسال کی گئی جس پر انفارمیشن کمشنر پنجاب مختاراحمد علی نے ان محکموں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ18مئی2016تک شکایت کنندگان کو معلومات فراہم کی جائیں۔انہوں نے مزیدکہا ہے کہ ہر شہری کا یہ قانونی حق ہے کہ وہ سرکاری اداروں سے کی بھی قسم کی معلومات حاصل کر سکتا ہے اور محکموں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معلومات متعین مدت کے اندر اندر فراہم کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes