سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

Published on January 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

2
کراچی (یو این پی) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری، 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا۔الیکشن کمیشن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ فہمیدہ مرزا کے صاحبزادے رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا کو پیپلزپارٹی کی شکایت پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا نے بدین میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog