جانباز فورس کے جوان قوم کا اثاثہ ہیں ریاض حسین لغاری

Published on February 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ریاض حسین لغاری نے کہا ہے کہ جانباز فورس کے جوان قوم کا اثاثہ ہیں۔ جب بھی ضرورت پڑی ہے جانباز فورس کے جوانوں نے اپنی ہمت اور حوصلے سے کام لیتے ہوئے قوم کی خدمت کی ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ یہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکلی پر 665 ویں جانباز فورس کے جوانوں کو تقسیم اسناد و پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر میجر سید اطہر نے بھی خطاب کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ریاض حسین لغاری نے مذید کہا کہ پاکستان فوج کی بہترین تربیت نے ان جوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارا ہے اور ملک کی خدمت کے لئے افواج پاکستان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور ہر مشکل گھڑی میں افواج پاکستان ملک و قوم کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جانباز فورس کے جوان اپنی آئندہ زندگی میں بھی ڈسپلن کا مظاہرہ کریں گے اور ملک و قوم کی خدمت کرکے ضلع ٹھٹھہ کا نام روشن کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog