پولیو کے انسداد کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد

Published on May 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 472)      No Comments

قوم کے نونہالوں کو عمربھر کی معذوری سے بچانے کے لیے سرکاری ادارے اور شہری اپنی اپنی ذمہ داری نبھائیں
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ پولیو کے انسداد کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہے اب غفلت اور کاہلی کا وقت گزر چکا ہے قوم کے نونہالوں کو عمربھر کی معذوری سے بچانے کے لیے سرکاری ادارے اور شہری اپنی اپنی ذمہ داری نبھائیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ڈی پی او غازی صلاح الدین کے ہمراہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی،ڈی او ایچ ڈاکٹر نعیم imagesملہی ،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر خالد جاوید ، ڈاکٹر احمد فراز، ڈاکٹر محمد نواز، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ٹی ایم او وہاڑی میاں محمد اظہر جاوید اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا کہ پولیو ٹیمیں ہر بچے تک پہنچ کو یقینی بنائیں مانیٹرنگ کو سخت کیا جائے خانہ بدوشوں کے بچوں ، بھٹہ خشت پر رہائش پذیر مزدورں کے بچوں اور دریائی علاقہ میں آباد لوگوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جائے اور قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ شہری خود بھی اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ علمائے کرام جمعۃ المبارک کے خطبات میں پولیو ویکسین کی افادیت سے لوگوں کو آگاہ کریں اجلاس میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف ہدایات جاری کی گئیں ڈی پی او غازی صلاح الدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی ضروری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں پولیس سیکیورٹی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ای ڈی او ہیلتھ نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں اس مہم کے دوران 5 لاکھ21 ہزار543 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے کل1273 پولیو ٹیمیں اپنے فرائض انجام دیں گی تین روزہ پولیو مہم 23مئی سے شروع ہو کر 25مئی تک جاری رہیگی جبکہ اگلے روز کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو تلاش کر کے پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes