پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کیلئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد نا گزیر ہے ڈاکٹر طارق سعید

Published on May 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

index
جھنگ (یواین پی)ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظرکسی بھی ناگہانی صورتحال میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادفراہم کرنے کے ضمن میں جہاں دیگر اداروں کی ٹریننگ کروائی گئی ہے وہاں پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کیلئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد نا گزیر ہے ۔ ہماریپنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے جوان بھی ہماری طرح کسی بھی حادثہ میں پہلے رسپانڈرکرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید نیپیٹرولنگ چوکی پوسٹ جھنگ میں منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد آگہی کے ساتھ ساتھ ٹریننگ بھی دینا ہے جس کی بدولت کسی بھی ہنگامی حالات میں نہ صرف اپنی مدد کر سکیں بلکہ اپنے معاشرے کی اسی طرح سے خدمت خلق بھی کر سکیں ۔دریں اثناء تربیتی ورکشاپ میں ریسکیو سیفٹی آفیسر اصغری پروین اور ریسکیو اہلکاران نے پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی بارے بریفنگ دی اور حادثات میں زخمیوں کو طبی امداد،آتشزدگی اور دیگر ایمرجنسیز میں تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل مشقیں بھی کروائیں جس پر ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس جھنگ عالم شیر رجوکہ نے ڈاکٹر طارق سعید اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا او ر اس ریسکیو سیٖفٹی مہم پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes