پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظر بندی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 24 جولائی تک ملتوی

Published on June 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

4
اسلام آباد (یواین پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظر بندی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرم نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سپیشل پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر ججز کو نظر بند رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog