نواز شریف جمہوری نظام کیلئے خطرہ ہیں، اعتزاز احسن

Published on May 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

111
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف جمہوری نظام کیلئے خود خطرہ بنتے جارہے ہیں، وہ خلا پیدا کر کے فوج کو راستہ دے رہے ہیں، وزیراعظم نے ہمارے سات سوالوں کے جواب دستاویزات کے ساتھ نہ دیئے تو قومی اسمبلی میں ہنگامہ ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم رضاکارانہ طور پر اپنے اقتدار اور اختیار سے خود دستبردار نہ ہو کرجمہوری نظام کے لئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں وہ ایسا نظام بنا رہے ہیں جس میں سارے فیصلے فوج کر رہی ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی طورخم بارڈر کا فیصلہ وزیر داخلہ کی بجائے آرمی چیف کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات آئندہ حکومتوں کیلئے مشکلات پیدا کرینگے اگر وزیراعظم نے دستاویزات کے ساتھ ہمارے سوالوں کے مفصل جواب نہ دیئے تو اسمبلی میں اپوزیشن خاموش نہیں بیٹھے گی قومی اسمبلی میں شدید ردعمل ہوگا انہوں نے کہا کہ میں قومی اسمبلی میں ہوں میں سینٹ میں ہوں ہنگامہ میری وجہ سے نہیں ہوگا اپوزیشن کو سوالات نہ کرنے دیئے گئے تو پھر ہنگامہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سارے ایک ساتھ کھڑے ہیں خورشید شاہ کا لہجہ دھیما ہے انہوں نے کہا کہ ایل پی جی ایک پرائیویٹ کاروبار ہے ہم نے حکومت سے کوئی مراعات نہیں لیں اگر حکومت مجھے گناہ گار سمجھتی ہے تو میرے خلاف ایف آئی آر کاٹے چاہے تو میرا نام بھی شامل کرلے انہوں نے کہا کہ میرا اور عمران خان کا نام بھی تحقیقات میں ڈال دیں لیکن ٹی او آرز میں تبدیلی نہیں ہوگی ٹی او آر وہی رہیں گے اور تحقیقات کا آغاز وزیراعظم سے ہی ہوگا یہ پیپلز پارٹی کیلئے فیصلہ کن وقت ہے اور ہم سب بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题