لاہور ائیرپورٹ پر طیارے میں بیٹھے مسافر سے ہیرؤین بھرا بیگ برآمد

Published on May 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

images2لاہور… قومی ایئرلائن کی بیرون ملک جانے والی پرواز کے مسافر سے ہیروئن سے بھرا بیگ برآمد کر لیا گیا۔لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 سے دبئی جانے والے مسافرعلی عرفان سے ہیروئن سے بھرا بیگ برآمد کرلیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیروئن سے بھرا بیگ اور مسافر دونوں کو طیارے کے اندر سے حراست میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ ہیروئن سے بھرا بیگ کس طرح جہاز کے اندر تک پہنچا جب کہ واقعہ میں ملوث افراد اورسہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes