بورے والہ سے مسلم لیگ کے ایم پی اے یوسف کسیلیہ نااہل،سپریم کورٹ کا دوبارہ الیکشن کرانے کاحکم

Published on May 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

Yousaf
بورے والہ (یواین پی)آج سپریم کورٹ نےاپنے  ایک فیصلے میں پیر غلام محی الدین چشتی کی طرف سے دائر کردہ انتخابی عذر داری منظور کرتے ہوئے پی پی 232 گگو منڈی سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا اور 90روز میں الیکشن دوبارہ کروانے کا حکم دیا۔ پیر غلام محی الدین نے موقف اختیار کیا تھا کہ یوسف کسیلیہ نے الیکشن قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ حد سے زیادہ اخراجات کیے اور وہ بنک ڈیفالٹر بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن مئی 2013 میں پیر غلام محی الدین چشتی نے مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر صوبائی الیکشن میں حصہ لیا جبکہ پارٹی فیصلہ سے اختلاف کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) تحصیل بورے والا کے صدر چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے ان کے مدمقابل بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑا جس میں یوسف کسیلیہ نے 5ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کے بعد یوسف کسیلیہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے اور بعد ازاں انہیں چیئرمین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نامزد کیا گیا۔ پیر غلام محی الدین چشتی نے یوسف کسیلیہ کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹربیونل ملتان میں انتخابی عذر داری دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یوسف کسیلیہ نے انتخابی مہم میں دس لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے اور وہ بنک نادہندہ بھی ہیں جس پر الیکشن ٹربیونل ملتان نے پیر غلام محی الدین چشتی کی انتخابی عذرداری کو منظور کرتے ہوئے یوسف کسیلیہ کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 90روز میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا۔ تھا اب سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل ملتان کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہےسپریم کورٹ کے فیصلے کی خبر جیسے ہی پہنچی تو گگو منڈی میں  پیر غلام محی الدین چشتی کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مٹھائی تقسیم کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes