مہنگائی کاخاتمہ وقت کی ضرورت ہے غریبوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے عمیر ولی محمد

Published on May 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

صواآصل(یو این پی )سماجی رہنماءعمیر ولی محمد گجر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہو پی ٹی آئی یا کوئی دیگر جماعت عوامی مسائل حل کے لیے اقدامات کرے ملک میں غریب کے مسائل میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ کمر توڑ مہنگائی نے غریب کا جینا مشکل کر رکھا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کی جانب سے نوٹس کے بعد اقدامات میں بہتری کی امیدیں وابستہ کی گئی ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کی جانب سے عوام بہتری کی منتظر نظر آ رہی ہے سابقہ دور حکومت میں نیازی ٹولے نے عوام کو گھبرانا نہیں کا پیغام دیکر کر بے وقوف بنایا تھاپی ٹی آئی حکومت کا تختہ الٹتے ہی موجودہ حکمران عوامی مسائل کو کم کرنے کے دعویدار ہیں عوام بھی منتظر ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول ہو بیروزگار افراد کو روزگار ملے ایک سوال کے جواب میں عمیر ولی محمد گجر کی جانب سے کہا گیا کہ بات اقتدار کی نہیں ملک بچانے کی ہے میں سیاست دکھی انسانیت کی خدمات کے جذبے سے کرتا ہوں میں عوام کی خدمت کیلئے چیئرمین منتخب ہوکر خدمت کے جذبے سے اقدامات کرنے کے لیے تیار ہوں انشاءاللہ اگر مجھے موقع ملا تو دکھی انسانیت کی خدمات کے پیش نظر اور ملکی سالمیت کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بہتر سے بہتر اقدام کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes