شوبزمیں کامیابی آسانی سے نہیں ملتی اپنی محنت سے پہچان بنائی،ماہی علی

Published on May 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 806)      No Comments

index
ایک فنکار کی صلاحیتوں کا اسی وقت اندازہ ہو تا ہے جب وہ مشکل رول فیس کرتا ہے۔ماڈل
لاہور (یو این پی) معروف ماڈل ماہی علی نے تقریب کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتی ہوئے کہا کہ فن کی دنیا میں ہر طرح کے کردار کر کے خود کو منوانا چاہتی ہوں۔ دنیا میں اپنی منفرد شناخت بنانے کیلئے کوشاں ہوں۔اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں ۔میں نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کی ابتدا ماڈلنگ سے کی ہے۔ اور فی الحال ماڈلنگ پر ہی ساری توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔ڈراموں کی آفرز بھی ہیں اور کام کرنے کا بھی شوق ہے لیکن اس کیلئے مناسب وقت کا انتظار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماڈل ماہی کا مزید کہنا تھاکہ ماڈلنگ کی دنیا میں براجمان ماڈلز کی بھی اجارہداری ختم ہورہی ہے جوکہ نئے آنے والوں کے لئے خوش آئند ہے ۔شوبز انڈسٹری میں کافی ترقی ہوئی ہیں اور انڈسٹری میں نئے آنے والے چہروں کیلئے کام کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں،حالیہ چند روز سے طعبیت نا ساز ہوتے ہوئے بھی اپنے پروجیکٹ میں مصروف ہوں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes