مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

Published on December 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 16 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 16 روپے کمی کے بعد 265 روپے سے کم ہوکر 249 روپے کلو ہوگئی ہے۔تاہم فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 172 روپے سے بڑھ کر 174 روپے ہوگئی ہے۔سبز ی اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ان کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس من مانی قیمتوں پر جاری ہے۔پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 50 روپے فی کلو تک، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپےکلو تاہم فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری ہے۔اسی طرح کھیرا، سبز مرچ، لیموں چائنہ، لہسن، ادرک، ہرا دھنیا، دیسی لیموں، آلو نیا، بینگن، کریلے پالک، میتھی، بند گوبھی، پھول گوبھی اور شلجم کی قیمتوں میں بھی 20 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔دودھ، دہی ، گوشت، چاول اور دالوں سمیت پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔اس کے علاوہ سردی کی شدت بڑھ گئی جس کے بعد لکڑی اور کوئلے کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں، سوکھی لکڑی 100 روپے فی من اضافے سے 1000 روپے فی من ہو گئی جبکہ لکڑی کا کوئلہ 75 سے 80 روپے کلو ہو گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme