ملتان سلطانز چھا گئی ، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو 19رنز سے شکست ، پہلی پوزیشن پر براجمان

Published on March 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 678)      No Comments

شارجہ ( یواین پی)ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19رنز سے شکست دیدی ہے اور پوئنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے 184 رنز کے ہدف تعاقب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ میں کامیابی کیلئے پورا زور لگایا تاہم ملتان سلطانز نے بہتر کارکردگی دکھائی اور میچ جیت لیا ۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے جس میں کپتان محمد حفیظ 56 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے اور ڈاوسن 32 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔پشاور زلمی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں کامران اکمل اور فلیچر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی ملتان سلطانز کے طوفانی باولرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہے ، کامران اکمل صرف 9 اور فلیچر 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، سمتھ 18 اور ویسلز نے 22 رنز کی اننگ کھیلی ان کے علاوہ حسن علی نے 3 رنز بنائے جبکہ محمد اعظم کھاتہ کھولے بغیر ہی پولین لوٹ گئے۔1ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے انتہائی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ محمد عرفان نے دو اور کیرن پولارڈ نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر ملتان سلطانز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جس میں صہیب مقصود نے تباہ کن اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں بڑی سپورٹ فراہم کی ،صہیب مقصود نے 42 گیندوں پر 4 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ان کے بعد احمد شہزاد کی بھی کارکردگی خاطرہ خواہ رہی انہوں نے آج 37 رنز بنائے اور رن آوٹ ہو گئے ان کے علاوہ سنگا کارا 28 رنز بنا ئےاور شیعب ملک صرف 13 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈیرین سیمی انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ حفیظ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme