بلاول نے مفاہمتی پالیسی دفن کر دی ، پی پی نواز کی مدد نہیں کرے گی

Published on May 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

555لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے درمیان لندن میں ملاقات کا امکان مستر د کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے مفاہمت کی پالیسی دفن کر دی ہے لہذا پیپلز پارٹی وزیر اعظم کو پاناما لیکس کے بحران سے نکلنے میں ہر گز مدد نہیں کر ے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اچھے مراسم ہیں لیکن پاناما لیکس کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی ثالثی بھی قبول نہیں ہو گی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اس وقت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف احتجاج کے لئے کارکنوں کے شدید دباﺅ میں ہیں ، ان کی سیاسی ٹیم میں جہانگیر بدر ، لطیف کھوسہ ،راجہ پرویز اشرف ، چودھری منظور احمد اور دیگر رہنما ،نواز حکومت کے شدید مخالفین میں شمار ہو تے ہیں جن کے مشورے پر بلاول بھٹوآزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن میں 30مئی کو میر پور اور اس کے بعد مظفر آباد جلسے کر رہے ہیں ۔ایسے حالات میں بلاول بھٹو زرداری ہر گز وزیر اعظم کے لئے نرم زبان استعمال نہیں کریں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی رہائی پر وزیر اعلی میاں شہباز شریف، میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ، سپیکر ایاز صادق مبارک باد دینے ان کے گھر گئے تھے لیکن ان خیر سگالی ملاقاتوں کا پارٹی پالیسی سے کسی قسم کا تعلق نہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی میاں منظور احمد وٹو نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مومن ایک سوراخ سے دومرتبہ نہیں ڈسا جاتا ، عمران خان کے دھرنے کے دوران پیپلز پارٹی نے حکومت کا ساتھ اس لئے دیا تھا کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو لیکن نواز شریف کی حمایت پر پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتھا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کارکنا ن کے دباﺅ پر کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے لہذا اس وقت پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان مفاہمت کی قطعی گنجائش نہیں ۔ حکومت نے پہلے یوسف رضا گیلانی کے خلاف 22کیس کھول کر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا اور پھر ان سے ہمدردی یاد آگئی ۔ آصف علی زرداری لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题