پمز: ڈاکٹر پر مریضہ کو ہراساں کرنیکا الزام، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Published on May 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

07
 اسلام آباد:(یو این پی) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں مبینہ طور پر مریضہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام پر یورالوجی کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کے خلاف تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جوکہ تین دن میں معاملے کی تحقیقات کر کے وائس چانسلر پمز کو رپورٹ پیش کرے گی، واقعے میں مبینہ طور پر ملزم ڈاکٹر کو ڈیوٹی پریکٹس سے روک دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز پمز ہسپتال کے شعبہ یورالوجی سے تعلق رکھنے والے ٹرینی ڈاکٹر عرفان پر کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے مریضہ مسماة (س) جس کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے کو شام کے وقت علاج کے بہانے ہسپتال بلا کر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر مریضہ کے ساتھ آئے ہوئے والد نے بیٹی کے چلانے پر ڈاکٹر کے کمرے میں داخل ہو کر بیٹی کو باہر نکالا اور چیخنا چلانا شروع کر دیا جس پر موقع پر موجود ہسپتال سٹاف نے ان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایوننگ فرخ کمال کے کمرے میں لے گئے جہاں پر انہوں نے تحریری طور پر مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف شکایت کی درخواست دیدی بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر پمز فضل مولا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی تفتیش کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کو تحریری درخواست بھیج دی اور ان سے واقعے کی جانچ پڑتال کروانے کی سفارش کر دی جس پر وی سی پمز نے فوراً عمل درآمد کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جوکہ واقعے کی تحقیقات کرکے تین روز میں رپورٹ وی سی کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy