آصف زرداری نے وزیراعظم سے مفاہمت کی خبریں مسترد کر دیں

Published on May 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

03
اسلام آباد(یو این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی کوششیں کامیاب ہو گئیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مفاہمت کے تمام دروازے بند کر دیے۔ طویل خاموشی کے بعد لب کھولتے ہی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تردید کر دی اور کہا پیپلز پارٹی کی پالیسی واضح ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا وہاں ان کے والد سابق صدر آصف زرداری نے بھی خاموشی اختیار کیے رکھی۔ وزیراعظم نواز شریف اس دوران دو بار لندن گئے جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ مفاہمت کے دلدادہ آصف زرداری وزیراعظم نواز شریف کا اس مشکل گھڑی میں ساتھ دیں گے۔مولانا فضل الرحمان لندن گئے اور واپس آنے کے بعد کہہ دیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف میں مفاہمت ہو گئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں کئی طرح کے شکوک و شبہات نے جنم لیا لیکن آصف زرداری خاموش رہے۔ بالآخر اتوار کو آصف زرداری نے چپ کا روزہ توڑا اورکہا کہ ان کی مولانا فضل الرحمان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ پانامہ لیکس پر مصالحت کے حوالے سے خبریں قطعی من گھڑت، غلط اور بے بنیاد ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题