سعودی نژاد غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی افواہوں کی تردید

Published on May 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

08
ریاض(یو این پی) سعودی عرب کی وزارت داخلہ میں سول معاملات سے متعلق شعبے نے وضاحت جاری کی ہے کہ سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی۔ ‘سول افئیرز’ شعبے نے سوشل میڈیا پر جاری ایک افواہ کی تردید کی جس کے مطابق سعودی شاہی خاندان نے سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شعبے کے ترجمان محمد الجسار کا کہنا تھا کہ “یہ بات مکمل جھوٹ ہے”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی فیصلے کو باضابطہ طور پر وزرا کونسل کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا “ایسا پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر سعودی شہریت کا مسئلہ اٹھایا جائے”۔ ترجمان نے اس جھوٹی اطلاع کو پھیلانے کے لئے استعمال سرکلر پر تنقید کی۔ اس سرکلر کو بالکل شاہی فرمان کی طرز پر تیار کر کے پیش کیا گیا تھا اور اس میں ایک جھوٹی خبر کو درج کر کے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme