ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی استحکام رہا

Published on January 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments
فیصل آباد (یواین پی) ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران مسلسل دوسرے ہفتے بھی استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ جنوبی علاقوں میں ریٹیل قیمت میں 0.1 فیصد کامعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ شمالی علاقوں میں 19 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے کیدوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1028 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1028 روپے تھی۔جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1070 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں 1069 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1013 روپے، راولپنڈی 1012 روپے، گوجرانوالہ 1040 روپے، لاہور 1068 روپے، فیصل آباد میں 1010 روپے، سرگودھا میں 1010 روپے، ملتان 1049 روپے، بہاولپور 1050 روپے، پشاور 1020 روپے اور بنوں میں 1333 روپے ریکارڈکی گئی۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1029 روپے، حیدر آباد میں 1050 روپے، سکھر میں 1150 روپے، لاڑکانہ 1050 روپے، کوئٹہ میں 1090 روپے اور خضدار میں 1050 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes