بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اغوا

Published on June 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

05
 ممبئی(یو این پی) معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اغواء ہوگئے ہیں لیکن یہ حقیقت میں نہیں بلکہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم ’ڈشوم‘ میں ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد نادیا دوالا اور روہت دھون نے بتایا کہ اداکار ثاقب سلیم ہو بہو ویرات کوہلی کا کردار نبھا رہے ہیں اور فلم میں ایک موقع پر وہ اغواء ہو جاتے ہیں۔ ثاقب سلیم کا کردار ایک کرکٹر کا ہے جو کہ اپنی گیم میں عروج پر ہے اور اپنی ٹیم کو جتوا رہا ہے۔ کچھ دن قبل کوہلی اور سلیم کی سامنے آنیوالی تصویر نے سوشل میڈیا پر جلتی پر تیل کا کام کیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کوہلی بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کیساتھ افیئر کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں لیکن اس سے زیادہ مداح اْنہیں کھیل اور بلے بازی کی صلاحیتوں کی وجہ سے جانتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme