محکمہ موسمیات نے خطرے گنٹنی بجادی

Published on October 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) آئندہ تین روز کے دوران کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا تاہم کشمیر میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور، شہید بینظیرآباد43، لسبیلہ، مٹھی، تربت 42 اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme