ساہیوال:مسلم لیگ ن کے آٹھ رہنمائوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

Published on June 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

444
ساہیوال(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن ساہیوال شہر کے عہدیداروں اور تاجر ونگ سوڑی گلی کی اگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اوردیگر آٹھ رہنمائوں شیخ محمد حنیف، صوفی سعید احمد انصاری، محمد وحید، شیخ محمد قیوم، رانا شہزادمیا، شیخ محمد ندیم، آصف مہدی اور محمد حسین مٹھو اور سینکڑوں ساتھیوں نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے انہوں نے اس امر کا اعلان سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی قیادت میں ضلع ساہیوال کی دورہ کرنے والی پیپلز پارٹی کی تنظیم ساز کمیٹی سے ملاقات کے موقعہ پر کیا۔ اس موقعہ پر مسلم لیگ ن چک 9-153 ایل کے سابق ناظم خورشید گجر، مسلم لیگ کے سابق ممبر ضلع کونسل ظفر شاہ کھگہ اور چار یونین کونسلوں کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے چیئر مینوں عجم شاہ کھگہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوں زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملکی تاریخ کے اس اہم موڑ پر کردار ادا کر سکتی ہے انہوں نے بلاول بھٹو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اب صرف اور صرف پیپلز پارٹی کی سیاست کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy