پاکستان کا سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ نیب ہے نہال ہاشمی کی رہائی کے بعد ہرزہ سرائی

Published on February 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی )توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید کی سزا مکمل کر کے رہا ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ نیب ہے ،اگر اس ادارے کے ڈائریکٹروں اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹروں کے گھروں میں چھاپے مارے جائیں تو پاکستان کی آدھی دولت یہاں سے ہی برآمد ہو گی ۔رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کے لہجے میں پہلے سے بھی زیادہ تلخی دیکھی گئی اور انہوں نے انتہائی غصے کے عالم میں کہا کہ میں آج تمام باضمیر ،پاکستان سے محبت کرنے والوں اوراللہ سے ڈرنے والے سے بات کرنا چاہتا ہو ں،میری باتیں منافق نہ سنیں اور نہ ہی انہیں سننی چاہیے ،یہ باتیں پاکستان کے وہ شہری نہ سنیں جو پاکستان اور اپنے عہدوں کو اپنی ذات کے لیے استعمال کرتے ہیں ،میری باتیں وہ لوگ سنیں جو ووٹ کے تقدس ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سازشیوں سے نہیں ڈرتے ،ان کے ہاتھ میں جان لینا اور جیل بھیجنا ہو سکتا ہے لیکن عزت اور ذلت میرے رب کے ہاتھ میں ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy