وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Published on October 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

ریاض (یواین پی)سعودی عرب نے معاشی بحران سے دوچار پاکستان کی مدد کے لیے 3ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر عالمی سرمایہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض میں موجود ہیں۔کانفرنس سے خطاب کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقاتیں کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے سعودی فرمانرواں اور ولی عہد کو پاکستان کو درپیش معاشی بحران اور مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ملاقات کے بعد وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت کر دستخط کیے گئے جس کے تحت پاکستان کو ایک سال کے لیے 3ارب ڈالر دیے جائیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ عبد اللہ الجدان نے ایم او یو پر دستخط کیے جس کے مطابق سعودی عرب رقم کی ادائیگیوں میں توازن کے لیے پاکستان کو 3ارب ڈالر کی امداد دے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 3ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل بھی فراہم کرے گا۔سعودی عرب نے پاکستان میں معدنی وسائل کی ترقی کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبے پر بھی آمادگی ظاہر کی لیکن سعودی عرب اپنی کابینہ کی منظوری کے بعد آئل ریفائنری منصوبے پر دستخط کرے گا۔پاکستان کے معدنی وسائل میں سعودی عرب کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان تمام اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو کرے گی جس کے بعد سعودی وفد کو اس سلسلے میں سرمایہ کاری کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme