شوق کا کوئی مول نہیں،اماراتی تاجر نے 50لاکھ ڈالر مالیت کی نمبر پلیٹ کی خرید لی

Published on June 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 635)      No Comments

339983_30746321
دوبئی(یو این پی)متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹوں کی نیلام عام کے موقع پرایک مقامی عرب کاروباری شخصیت نے دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ (1)خرید کر خود کو نمبر ون ثابت کر دکھایا۔ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی نمبر پلیٹ کے خریدار عارف احمد الزرعونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق عارف احمد الزعونی نے من پسند نمبر پلیٹ 50 لاکھ ڈالر میں خرید کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ شارجہ میں وی آئی پی نمبر پلیٹوں کی نیلامی کے موقع پر 60 ایسی نمبر پلیٹیں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں۔ ان میں ایک پلیٹ نمبر “1” کی خریداری میں عارف الزرعونی نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس نمبر کی بولی کے دوران اس کی قیمت 18 ملین درہم تک جا پہنچی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 49 لاکھ بنتی ہے۔ الزرعونی نے بولی کی آخری رقم ادا کرتے ہوئے نمبرون پلیٹ حاصل کرلی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ہی خود کو نمبر ون دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ ان کی گاڑی کا نمبر پلیٹ بھی 1 ہو۔ اس نمبر کے حصول کے لیے وہ کوئی بھی قیمت چکانے کے لیے تیار تھے۔غیر ملکی خبار کے مطابق گاڑیوں کے نمبر پلیٹوں کی نیلامی میں 60 نمبر پیش کیے گئے تھے جو مجموعی طور پر 50 ملین درھم یا 13.6 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے۔ ان میں 50,333 اور 1000 نمبر بھی شامل تھے۔ 12 اور 22 نمبر پلیٹیں 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی قیمت میں فروخت ہوئیں جب کہ نیلامی میں مجموعی طور پر 1300 امرا نے حصہ لیا۔خیال رہے کہ شارجہ میں سنہ 2008 کو نمبر پلیٹوں کی ہونے والی نیلامی کے دوران پلیٹ نمبر 1 52.2 ملین درہم یعنی 14.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme