پاکستان کی استنبول میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

Published on June 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

07
لاہور(یو ین پی)اسلام آباد: پاکستان نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں، ترک عوام اور حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے شہر استنبول میں رونما ہونیوالی دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ دہشتگردی کے واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور ترک بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ یقین ہے ترک عوام دہشتگردوں کو فیصلہ کن شکست دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes