مہم کے چار روز میں مجموعی طور پرپانچ لاکھ 78 ہزار 723 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ

Published on December 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے چوتھے روز104.4 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے مہم پر عملدرآمد پرجامع بریفنگ دی اور بتایا کہ مہم کے چوتھے روز ایک لاکھ 34 ہزار 315بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطرے پلائے گئے جبکہ ٹارگٹ ایک لاکھ 28 ہزار 695 مقرر تھا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے چار روز میں مجموعی طور پرپانچ لاکھ 78 ہزار 723 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں جس کا ہدف 5 لاکھ 55 ہزار421 تھا۔انہوں نے بتایا کہ مہم پر کامیاب عملدرآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے آخری دو روز میں ٹیموں کو مزید متحرک کیا جائے اورمتعلقہ تحصیلوں کی فکسڈ یونین کونسلز میں کسی گھر کا پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کی تصدیق بھی کریں اور کسی وجہ سے غیر حاضر بچوں کو تلاش کرکے ویکسین دی جائے۔انہوں نے فکسڈ پوائنٹس پر بھی ٹیموں کی موجودگی کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کا حکم دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes