قدیم ثقافت کی مبینہ بےحرمتی پر مصری ماڈل گرفتار

Published on December 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

قاہرہ: (یواین پی) مصری ماڈل کو سقارہ میں قدیم نیکروپولیس میں فوٹو شوٹ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔مصری میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سلمیٰ الشیمی اور ان کے فوٹو گرافر کو مصری ٹورازم ریسرچ ڈائریکٹوریٹ نے حراست میں لیا ہے۔تفتیش کا آغاز ایک وکیل کی طرف سے اٹارنی جنرل کو کی گئی شکایت سے ہوا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وکیل نے سلمیٰ پر ’فرعونی‘ طرز کا لباس پہن کر مصر کے ثقافتی ورثے کی توہین کرنے کا الزام لگایا ہے۔الاحرام اخبار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ سپریم کونسل کے نوادرات کے سیکرٹری جنرل مصطفی الوزیری نے گزشتہ پیر کو تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔سلمیٰ الشیمی کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں، جہاں ان کے 56 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے قدیم مصریوں کے انداز میں ایک بیلٹ، ہار اور ہیڈ بینڈ والا سفید لباس پہنا ہوا ہے۔ ان میں سے کچھ تصاویر میں وہ 27 ویں صدی قبل مسیح میں تعمیر کردہ زوسر کے اہرام کے پاس کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题