ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Published on April 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

11111
اسلام آباد (یو این پی) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979ءکو تختہ دار پر لٹکا کر ان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی آج 37 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق 1977ءکو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو محمد احمد خان قصوری کے قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا اور 18 مارچ 1977ءکو ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی۔فیصلے کے خلاف ذوالفقار علی بھٹو نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔ اپیل پر کیس کی سماعت کے دوران تین ججوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو بری جبکہ تین ججوں نے عدالتی فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا جس پر اس وقت کے چیف جسٹس جسٹس انوار الحق نے اپنا وزن بھی ان ججوں کے پلڑے میں ڈال دیا جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا کی توثیق کی تھی۔یوں چار اپریل کو 1979ءکو ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکا کر ان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا۔ 5 سال قبل 2011ءمیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو ٹرائل کو ری وزٹ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجا۔ ریفرنس دائر ہوئے پانچ سال کا عرصہ بیت گیا تا ہم اس ریفرنس پر ابھی تک فیصلہ نہیں آ سکا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog