کراچی کے مسائل جیل میں حل کروں گا یا باہر ، فیصلہ وقت کرے گا،وسیم اختر

Published on August 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

wasim
کراچی(یو این پی)ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل جیل میں حل کروں گا یا باہر ، فیصلہ وقت کرے گا، ایم کیو ایم نے بھوک ہڑتال میرے لئے نہیں کی ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مئیر منتخب ہو کر کراچی کے مسائل حل کروں گا ۔ کراچی کے بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے ضرورت ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ بھی مسائل حل کر رہے ہیں ۔ کراچی کے مسائل جیل میں حل کروں گا یا باہر اس کا فیصلہ وقت کرے گا ۔ ایم کیو ایم نے بھوک ہڑتال میرے لئے نہیں کی ۔ بھوک ہڑتال کے بارے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے پوچھیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے ۔ ڈاکٹرعاصم کیس میں درخواست ضمانت وکلا کے مشورے سے لگائی جائے گی ۔ جیل میں مجھ سے کسی حکومتی نمائندے نے ملاقات نہیں کی ۔ میرے وکلا اور رشتہ دار ملاقات کے لئے آتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy