پاکستانی ڈرامہ ۔۔ زندگی گلزار ہے ۔۔ نے انڈیا میں دھوم مچادی

Published on July 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,114)      No Comments

555ابتدائی طور پر “زندگی گلزار ہے”،”عون زارا”،”کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی” اور”کتنی گرہیں باقی ہیں” دکھائی جارہے ہیں
پاکستانی ڈرامے ہمارے “سا س بہو”والی سیریلیز کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے”۔بھارتی خاتون بلاگر کا پیغام
پاکستانی ڈرامے، کہانی، پروڈکشن ، سکرپٹ ، ڈائیلاگ، سکرین پلے اور دیگر تکنیکی شعبوں میں بھارتی ٹی وی ڈراموں سے کہیں آگے ہے۔ بھارتی ناظرین کی رائے
اسلام آباد (یو این پی) پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں نے بھارتی سرکٹ میں داخل ہوتے ہی اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔23جون سے بھارت میں زی ٹی وی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے زندگی ٹی وی کے آغازسے لیکر اب تک دکھائے جانیوالے ڈراموں نے بھارتی ٹی وی سرکٹ میں دھوم مچا دی ہے۔ اس ٹی وی چینل سے اب تک مقبول پاکستانی ڈرامے “زندگی گلزار ہے”،”عون زارا”،”کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی” اور”کتنی گرہیں باقی ہیں” دکھائی جارہی ہیں اورعنقریب “نورپورکی رانی” بھی آن ایئرہوگی۔پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کا اندازہ سماجی میل جول کی ویب سائیٹس،زندگی ٹی وی کے فیس بک اور آفیشل پیج،اورمختلف بلاگنگ سائیٹس پر ہونے والی گفتگو سے بھی کیا جاسکتاہے۔ایک خاتون بلاگر نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی سوپ ڈراموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے\”بے مغزبھارتی سیریلز۔آپ کو اپنے پاکستانی مسابقین سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔زندگی گلزارہے اورعون زارا کتنے خوبصورت ڈرامے ہیں\”۔یوگیش پھنور نامی بھارتی بلاگر نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ\”زندگی ٹی وی پر پاکستانی ڈرامے ہمارے \”سا س بہو\”والی سیریلیز کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے\”۔سنیہل گاندھی نامی خاتون بلاگر نے لکھا\”ابھی ڈرامہ زندگی گلزارہے دیکھا۔یہ یقیناً اس \”گند\” سے بہت بہتر اوراعلیٰ ہے جو ہم روزانہ اپنے ٹی وی چینلوں پر دیکھ رہے ہیں\”۔سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بھارتی سامعین نے پاکستانی ڈراموں کے پوسٹرزشئیرزکرنا شروع کردئیے ہیں اورلوگ ایک دوسرے کو یہ ڈرامے دیکھنے کیلئے انوائیٹ بھی کررہے ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی نشریات کو اگرچہ بھارت میں شروع ہوئے محض بیس دن گزرے ہیں تاہم اس کے باوجود ان ڈراموں کے باریمیں عمومی رائے بہت مثبت اورحیران کن ہے۔عام لوگوں کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی پاکستانی ڈراموں کو بھرپورانداز میں سراہاہے۔یونی ویژن نیوزکے مطابق معروف بھارتی اداکارجاویدجعفری نے ایک بھارتی اخبارکو بتایاکہ میں نے ایک شام تین پاکستانی ڈراموں کی اقساط ایک سیشن میں دیکھی۔۔میراخیال ہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارتی سیریلز کیلئے مقابلہ بازی کے میدان میں سنجیدہ خطرہ ہے۔بگ باس سیزن سات کی فاتح بھارتی اداکارہ گوہرخان نے بھی پاکستانی ڈراموں کیلئے انہی خیالات کا اظہارکرتے ہوئے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہاہے کہ \”پاکستانی ڈرامے شاندار ہیں۔اورمجھے زندگی گلزارہے\”بالخصوص بہت پسند ہے۔ بہت سارے بھارتی ناظرین نے پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں بولنے والی اردو زبان اور لہجے کو خصوصی سراہا ہے۔ اس کے علاوہ سامعین نے اس رائے کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستانی ڈرامے سکرپٹ ، ڈائیلاگ، سکرین پلے اور دیگر تکنیکی شعبوں میں بھارتی ٹی وی ڈراموں سے کہیں آگے ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes