اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کا امکان

Published on June 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

06
اسلام آباد(یو این پی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان نے رواں سال مون سون (جولائی، اگست، ستمبر) کے دوران ملک میں معمول سے10 سے20 فیصد زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی ہے۔ پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج (منگل) کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی جی خان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ18، چراٹ10، پاراچنار06، سیدو شریف04، بالاکوٹ01، پنجاب میں جوہرآباد33، ڈی جی خان17، چکوال10، سرگودھا06، کوٹ ادو، اسلام آباد، راولپنڈی02، منگلا01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ03 جبکہ گلگت بلتستان میں گلگت کے مقام پر01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes